سری نگر: محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'وادی میں ماہ نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران برف و بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی جس سے سردی شدت میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات کے باعث کئی علاقوں خاص کر زوجیلا، مغل روڈ اور سادھنہ ٹاپ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے۔ Weather Forecast in Kashmir
محکمے نے کسانوں سے کھڑی فصلوں کو موسم خراب ہونے سے پہلے ہی کاٹنے کی تاکید کی ہے۔ ادھر وادی میں سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔