اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میئر کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات - جنید عظیم متو

دارالحکومت سرینگر میونسپل کارپوریشن جنید عظیم متو نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔

سرینگر میئر کا لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات
سرینگر میئر کا لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

By

Published : Jan 22, 2021, 7:58 AM IST

میٹنگ کے دوران جنید متو نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شروع کردہ مختلف اقدامات کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو آگاہ کیا۔

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایس ایم سی میں مین پاؤر اور مکینیکل انفراسٹرکچر کو بڑھانے، ٹرانسپورٹ کو مضبوط اور اپ گریڈ کے علاوہ میونسپل کارپوریٹرز کے لیے سیکیورٹی اور محفوظ رہائش اور ان کے دیگر فلاحی امور سے بھی آگاہ کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے میئر سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ تمام جائز مسائل پر حل کیا جائے گا۔

کپواڑہ میں حاملہ خاتون کو چارپائی پر پہنچایا گیا اسپتال

عوام کو بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر سے کہا کہ وہ کارپوریشن کے کام میں مستقل بہتری لانے کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات کرے۔ انہوں نے عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کو چوبیس گھنٹے یقینی بنانے پر بھی خصوصی زور دیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا حکومت جموں و کشمیر میں جمہوری نظام کے نچلی سطح کے اداروں کو بااختیار بنانے کے علاوہ عوامی نمائندوں کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details