اردو

urdu

ETV Bharat / state

Smart Buses in Kashmir سرینگر اسمارٹ سٹی میں سو سمارٹ گاڑیاں چالو کرنے کا سلسلہ اسی ماہ سے شروع ہوگا، صوبائی کمشنر کشمیر

ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک سرینگر میں اسمارٹ گاڑیاں متعارف کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا ان گاڑیوں کی سہولیت سے عام لوگوں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔

Etv BhDiv Com
صوبائی کمشنر کشمیر

By

Published : Aug 19, 2023, 3:53 PM IST

سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ سرینگر اسمارٹ سٹی میں سو اسمارٹ گاڑیاں مرحلہ وار طریقے سے چالو کرنے کا سلسلہ اسی ماہ سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں سے عام لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ سٹی میں 100 اسمارٹ گاڑیاں چالو کی جائیں گی جن میں سے ایک سرخ رنگ کی گاڑی کی ٹرائل چل رہی ہے۔ یہ گاڑیاں مرحلہ وار طریقے سے شروع کی جائیں گی اور ہر مہینے تیس تیس گاڑیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔' بدھوری نے کہا کہ 31 اگست سے اس سروس کو وسیع پیمانے پر شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولیت سے عام لوگوں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔

مزید پڑھیں:E-Buses in Srinagar سرینگر میں ابتدائی طور پر 20 ای بسیں متعارف کی جارہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ ان بسوں کی وساطت سے لوگ رات دیر گئے تک کسی بھی دقت کے بغیر سفر کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں کے لئے نئے بس اسٹینڈ بھی بنائے گئے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details