اردو

urdu

ETV Bharat / state

SKUAST to Hold 2 Day international Conference: زرعی یونیورسٹی میں 10مئی سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرس منعقد ہوگی - عالمی وبا کورونا وائرس پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرس

زرعی یونیورسٹی شالیمار میں ماہ مئی میں منعقد ہونی والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں 2 Day international Conference in SKUASTملک کے معروف وائرولاجسٹ اور مدرسین خطاب کریں گے۔

SKUAST to Hold 2 Day international Conference: زرعی یونیورسٹی میں 10مئی سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرس منعقد ہوگی
SKUAST to Hold 2 Day international Conference: زرعی یونیورسٹی میں 10مئی سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرس منعقد ہوگی

By

Published : Apr 22, 2022, 8:29 PM IST

شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زرعی یونیورسٹی) شالمیار میں عالمی وبا کورونا وائرس پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرس 10 اور 11 مئی کو منعقد ہونے جا رہی ہے۔ SKUAST to Hold 2 Day international Conferenceکانفرنس میں ’’کورونا وائرس ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی سطح کے معروف سائنسداں اپنے خیالات و تجربات کا اظہار کریں گے۔

اس ضمن میں زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے کانفرنس کی تیاریوں سے متعلق جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ SKUAST to Hold 2 Day international Conferenceمیٹنگ میں ڈائریکٹر سکمز صورہ پرویز اے کول، پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ پروفیسر طارق قریشی، پرنسپل جی ایم سی بارہمولہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر سمیت دیگر عہدیداران کے علاوہ کمیٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں کہا گیا کہ کانفرنس میں نوجوان سائنسدانوں، مدرسین اور دیگر پالیسی مرتب کرنے والوں کو کورونا وائرس پر جاری تحقیق اور جنوبی ایشیاء پالیسی پر تفصیلی بحث ہوگی۔ 2 Day international Conference in SKUASTمئی میں منعقد ہونی والی اس دو روزہ کانفرنس میں ملک کے معروف وائرولاجسٹ اور مدرسین خطاب کریں گے جبکہ بھارت کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد صحت، وائرس،نگرانی تشخیص، دفاعی انتظامات اور علاج پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details