اردو

urdu

ETV Bharat / state

SKUAST kashmir among top universities: کشمیر کی زرعی یونیورسٹی ملک کی سرفہرست یونیورسٹیز میں شامل - این آئی آر ایف رینکنگ زرعی یونیورسٹی کشمیر

نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک انویشن کی جانب سے مشتہر کی گئی ملک کی بہترین یونیورسٹیز میں کشمیر کی زرعی یونیورسٹی کو 45 واں مقام حاصل ہوا ہے۔

زرعی یونیورسٹی، کشمیر، ملک کی سرفہرست یونیورسٹیز میں شامل
زرعی یونیورسٹی، کشمیر، ملک کی سرفہرست یونیورسٹیز میں شامل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 1:21 PM IST

زرعی یونیورسٹی، کشمیر، ملک کی سرفہرست یونیورسٹیز میں شامل

سرینگر (جموں کشمیر) : حال ہی میں مرکزی وزارت تعلیم کی جانب جاری کی گئی این آئی آر ایف رینکنگ میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زرعی یونیورسٹی) کشمیر نے ملک کی سر فہرست یونیورسٹیز میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ زرعی یونیورسٹی، کشمیر، ملک کی واحد زرعی یونیورسٹی ہے جو کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی یونیورسٹیز میں این آر ایف اننویشن 2023 کی درجہ بندی میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک انویشن مرکزی وزارت تعلیم کی ایک پہل ہے، تاکہ ملک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز میں طلباء اور فیکلٹی کی اختراعی اور اینٹر پرنیور شپ میں درجہ بندی کی جائے۔ ایسے میں سر فہرست ابتداء 10 درجوں میں کچھ آئی آئی ٹیز نے جگہ پائی ہے۔ جبکہ زرعی یونیورسٹی کشمیر نے 11 سے 50 تک کے درجے میں ایمیٹی یونیورسٹی، اے اے ایم یو، آئی ٹی کھرگ پور، آئی آئی ٹی گوہاٹی اور آئی آئی منڈی کے ساتھ 45 واں مقام حاصل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:وادی کے واحد نیشنل انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کی رینکنگ میں گراوٹ

اس موقع پر زرعی یونیورسٹی (اسکاسٹ) کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر نظیر احمد گنائی نے کہا کہ یونیورسٹی نے اختراعی میدان میں اب تک قابل قدر کام انجام دیا ہے۔ ایسے میں درجہ بندی یونیورسٹی کے اس نظریہ کے مطابق ہے، جس کے تحت زرعی یونیورسٹی ملک کی پہلی اختراعی یونیورسٹی بننے کے عمل میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی، کٹرہ، جموں وکشمیر کا واحد اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جس نے ملک کی 150 سے 300 کے درجے میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details