اردو

urdu

ETV Bharat / state

SKIMS No more Autonomous : سکمز، صورہ کی نیم خود مختاری ختم - صورہ اسپتال نیم خودمختاری

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے سکمز، صورہ کی نیم خودمختاری ختم کرتے ہوئے اسپتال کے سبھی معاملات کو منظوری کے لیے محکمہ صحت و طبی تعلیم کو پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ SKIMS Soura No more an Autonomous Body

SKIMS No more Autonomous
SKIMS No more Autonomous

By

Published : Feb 28, 2023, 12:12 PM IST

سرینگر:شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ، کی خود مختاری ختم کر دی گئی ہے، انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کو تمام معاملات کی منظوری کے لیے صحت و طبی تعلیم کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ کے مطابق سکمز، صورہ کی انتظامیہ محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے سپرد کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق اب سے تمام معاملات، تجاویز اور فائلز کی منظوری وغیرہ کے لیے محکمہ صحت اور طبی تعلیم ہی مجاز اتھارٹی ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ سکمز صورہ، جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کا واحد میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہے، جس کی سربراہی ایک ڈائریکٹر کرتے ہیں، جو حکومت کے سابق سیکریٹری بھی ہیں۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سکمز، صورہ کی گورننگ باڈی کے چیئرپرسن ہیں - جو نیم خودمختار سپر اسپیشلٹی ہسپتال اور ڈیمڈ یونیورسٹی کے لیے کابینہ کا کردار ادا کرتی ہے۔

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے زیر نگرانی مرکزی ہسپتال کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ میں اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ، میٹرنٹی ہسپتال، نرسنگ کالج، پیرا میڈیکل کالج اور ایک منسلک میڈیکل کالج اور ہسپتال شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سنہ 2019میں مرکزی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری دفعہ 370کی منسوخی کے بعد قانونی و آئینی تبدیلیاں واقع ہوئیں۔ متعدد ادارے کالعدم قرار دیے گئے جبکہ کئی اداروں کے نام تبدیل بھی کر دیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details