سرینگر:شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ کی 450 کنال اراضی پر غیر قانونی طور کیے گئے قبضہ کو ہٹانے کے لئے آنچار، صورہ میں زمین کی نشاہدی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ سکمز صورہ انتظامیہ کے مطابق ’’ایڈیشنل ڈائریکٹر کی نگرانی میں اور متعلقہ تحصیلدار کی سربراہی میں محکمہ مال کی ایک ٹیم نے آنچار، صورہ میں سکمز کی زمین کی غیر قانونی قبضہ ہٹانے اور زمین کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا ہے۔‘‘ SKIMS Soura Hospital land encroachment
SKIMS Soura Land Illegal Possession: سکمز کی اراضی پر قبضہ ہٹانے کا عمل شروع
سکمز صورہ کی انتظامیہ نے غیر قانونی طور قبضہ میں لی گئی اسپتال کی اراضی کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا ہے۔SKIMS Soura Land Demarcation
1
اطلاع کے مطابق سکمز صورہ کی انتظامیہ نے زمین خالی کرانے کے لیے کئی محکمہ جات کو نوٹس جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ مستقبل میں سکمز میں مختلف شعبہ جات کو ترقی دینے، طلبا اور ملازمین کے لیے ہاسٹل اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کے لئے سکمز انتظامیہ نے اہسپتال کی ملکیتی زمین کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیاہے۔
مزید پڑھیں:SMC Anti-Encroachment Drive: سری نگر میونسپل کارپوریشن کی تجاوزات کے خلاف کارروائی