سرینگر:طویل عرصے کے بعد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ میں کینسر بیماری میں مبتلا مریضوں کے لیے جدید مشینیں نصب کی جارہی ہے اور ریڈیالوجی شعبے کے لیے الگ سے عمارت کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔
دس برس قبل مرکزی حکومت نے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ریڈیالوجی شعبہ کو فروع دینے اور جدید مشینری کو نصب کرنے کی خاطر ایک سو کروڑ روپے کی امداد فراہم کی تھی،تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر انسٹیٹیوٹ میں ریڈیالوجی شعبے کے لیے علحیدہ عمارت تعمیر کرنے کی خاطر اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کے نتیجے میں اس مہلک بیماری میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رواں برس کے دوران مشین خراب ہونے کی وجہ سے تھرپی لینے والے بیماروں کو چار ماہ تک انتظار کرنا پڑا۔
ایسے میں سکمز کو جموں کشمیر انتظامیہ نے ریڈولوجی شعبے کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی اور انسٹی ٹیوٹ انتظامیہ کو اس بات سے آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر ان کے پاس دستیاب سہولیات ہیں تو ان کو بروئے کار لیا جائے تاکہ کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا مریضوں کو راحت دی جاسکے ۔
SKIMS Radiology Dept سکمز صورہ کے ریڈیالوجی شعبہ کو وسعت دی جارہی ہے
دس برس قبل مرکزی حکومت نے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ریڈیالوجی شعبہ کو فروع دینے اور جدید مشینری کو نصب کرنے کی خاطر ایک سو کروڑ روپے کی امداد فراہم کی تھی،تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس حوالے سے اقدامات نہیں اتھائے گئے تھے۔
سکمز صورہ کے ریڈیالوجی شعبہ کو وسعت دی جارہی ہے
Published : Oct 17, 2023, 5:36 PM IST
جموں وکشمیر کونسل کی جانب سے متنبہ کرنے کے بعد صورہ ہسپتال انتظامہ نے فیصلہ کیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ ریڈولوجی کو وسعت دی جائے گی جبکہ جدید مشینری کے ساتھ ساتھ شعبے کے لیے علحیدہ عمارت کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔