سرینگر: شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ نے منگل کو اپنا41 واں سالانہ دن منایا۔ اس موقعے پر سکمز صورہ میں شعبہ میڈیسن کے سابق سربراہ ڈاکٹر پروفیسر عبدالواحد، پرنسپل میڈیکل کالج سکمز ڈاکٹر پروفیسر عرفان ربانی اور ہسپتال کے شعبہ یورولوجی کے ایچ او ڈی پروفیسر بلدیو سنگھ نے مہان خصوصی کے طور شرکت کی۔ اس موقعے پر سکمز صورہ کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت اے زرگر نے بطور ایک طبی ماہر اور منتظم کے طور پر اپنے تجربات ساجا کیے۔ وہیں انہوں نے مختلف فیکلٹی ممبران کی خدمات کا اعتراف کیا اور ان کے تعاون اور ادارے کو تشکیل دینے پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ سکمز کی بنیاد مریضوں کی دیکھ بھال، تحقیق اور ماہرین تعلیم پر مبنی ہے۔
پروفیسر عبدالواحد نے دعوت پر آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکمز طبی کا مرکز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ بہت سے چیلنجوں کے باوجود اپنی شناخت برقرار رکھے ہوا ہے اور لوگوں کو اس ادارے پر بہت امیدیں ہیں۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر پروفیسر پرویز اے کول نے اپنے خطاب میں ادارے کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال کی مختلف خدمات کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انجینئرنگ کے شعبے میں مختلف پراجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں۔