سرینگر: جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے زامپہ کدل چھتہ بل علاقہ میں آگ کی ہولناک واردات سے 6 دکانوں اور 2 رہائشی کمرے خاکستر ہوئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرینگر کے زامپہ کدل علاقے میں جمعرات کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں کم سے کم 6 دکانوں اور 2 کمروں کو نقصان پہنچا۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے زمپہ کدل علاقے میں جمعرات کی علی الصبح ایک دکان سے آگ کی ایک واردات میں 6 دکانوں اور دو کمروں کو نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ دو کمروں میں سے ایک 'گلنور کشمیر آرٹس' کے نام سے موسوم کشمیر آرٹس کے ایک کمرے اور ایک رہائشی کمرے کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اس واردات میں لاکھوں روپیے مالیت کا سامان خاکستر ہوا۔
دریں اثنا فائرا ینڈ ایمرجنسی اہلکار گاڑیوں اور دیگر ساز و سامان سمیت جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس واقعے میں کسی قسم کے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اس دوران متاثرہ نے ای ٹی وی بھارت سے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ معمول کی طرح جب صبح سویرے وہ اٹھی تو اچانک آگ نمودار ہوئی اور آگ نے آناً فاناً پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ جب فائر اینڈ ایمر جنسی کا عملہ پہنچا تو پوری بلڈنگ آگ کی لپیٹ میں تھی۔
متاثرہ نے کہا کہ ہمارا سارا ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ مذکوہ خاتون نے انتظامیہ سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔