فنانشل کمشنر و ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ 'ٹی نمگیال اے ڈی جی پی ٹریفک جموں وکشمیر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایس کے پی اے، ادھم پور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ، آئی پی ایس کو اس عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ وکرم جیت سنگھ جو کہ ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر تھے، کو آئی جی پی ٹریفک، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا۔ Doctor SD Singh IPS transferred
وویک گپتا (آئی پی ایس، ڈی آئی جی راجوری، پونچھ رینج، جو ڈی آئی جی جموں، کٹھوعہ، سانبہ رینج کا اضافی چارج رکھتے ہیں) کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی ٹریفک جموں تعینات کیا گیا۔ اس طرح آئی پی ایس جاوید احمد کول کو عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ وویک گپتا ڈی آئی جی جموں،کٹھوعہ، سانبہ رینج کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالتے رہیں گے۔