اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں کورونا وائرس سے 6 اموات

وادی کشمیر میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے 6 کی موت واقع ہوئی جس کے بعد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 285 ہوگئی ہے۔

کشمیر میں کورونا وائرس سے 6 اموات
کشمیر میں کورونا وائرس سے 6 اموات

By

Published : Jul 23, 2020, 10:34 PM IST

تفصیلات کے مطابق سرینگرکے سکمز صورہ ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا 6 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے، جن میں سے 4 کا تعلق سرینگر سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ سرینگر کے بٹہ مالو علاقے سے تعلق رکھنے والے 86 سالہ شخص، زونی مر علاقے کے رہنے والے 52 سالہ ایک شخص اور حبہ کدل کے چنکرال محلہ کے رہنے والے 40 سالہ کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔ نواکدل علاقے سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

دیگر دو اموات میں شمالی ضلع کپواڑہ کے گزریال گاؤں کی 46 سالہ خواتین اور بارہمولہ اوڑی کی ایک 70 سالہ خاتون شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: کورونا کے 718 نئے پازیٹیو کیسز

ان اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 285 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 265 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے اور 20 کا تعلق جموں خطے سے ہے۔

ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ اموات 79 ہوئی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں 59 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ضلع کولگام میں 26، شوپیاں اور اننت ناگ میں بالترتیب 19، بڈگام میں 20، کپواڑہ میں 16، پلوامہ میں 15، جموں میں 12، بانڈی پورہ میں 7، گاندربل میں 5، راجوری اور ڈوڈہ میں دو دو اور پونچھ، ادھمپور اور کٹھوعہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details