اردو

urdu

ETV Bharat / state

Extortion Gang Arrested in Srinagar سرینگر میں بھتہ خوروں کی گینگ کا پردہ فاش، 6 گرفتار - بھتہ خواروں کے خلاف کارروائی

سرینگر پولیس نے زکورہ صورہ علاقہ میں بھتہ خوروں کے ایک گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار افراد سے نقلی پستول، واکی ٹاکیز اور دو گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔Extortions Arrested In Srinagar

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 27, 2022, 6:00 PM IST

سرینگر:پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرینگر میں بھتہ خوروں کے ایک چھ رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو نقلی پستول اور واکی ٹاکیز استعمال کرکے لوگوں سے زبردستی پیسے اینٹھتے تھے۔Extortions Arrested In Srinagar
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن زکورہ نے ایک کیس کی تحقیقات کے دوران مختلف جرائم میں ملوث بھتہ خوروں کے چھ رکنی گروہ کو گرفتار کیا۔

Six Involved In Threatening, Extortion Arrested in srinagar,Police
انہوں نے کہا کہ ’اس گینگ کا طریقہ کار یہ تھا کہ یہ نقلی پستول، واکی ٹاکیز، وردی اور دوسرے چیزوں کا استعمال کرکے لوگوں کو دھماکر کر ان سے زبردستی پیسے اینٹھتے تھے‘۔ پولیس نے ملزموں کی طرف سے استعمال کی جانے والی دو گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔


گرفتار شدگان کی شناخت مرزا زبیر بیگ، مصیب احمد بابا، گوہر رسول، قاسم عمر، عامر فاروق ڈار اور ساجد ظہور خان کے بطور کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details