سرینگر: سپیشل تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی یو) نے جمعے کے روز سرینگر کی ایک عدالت میں 13ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا۔SIU Files Chargesheet Against 13 Persons
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پارمپورہ پولیس تھانے میں درج کیس زیر نمبر 127 کے سلسلے میں 28 مئی 2022 کو مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکIورٹی فورسز نے برتھنہ قمر واری میں کئی رہائشی مکانوں کی تلاشی لی جس دوران چھ افراد کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں ایک سرگرم عسکریت پسند شارق وانی کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ مزید تین ملزمان (سرگرم عسکریت پسند) جو اس کیس میں پولیس کو مطلوب تھے مختلف تصادم آرائیوں کے دوران مارے گئے جبکہ اس کیس میں مزید تین عسکریت پسند جن کی شناخت باسط ، مومن اور اومیس کے بطور ہوئی ہے پولیس کو مطلوب ہے اور تینوں ٹی آر ایف سے وابستہ ہے۔