آل پارٹی سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین اور اپنی پارٹی کے رہنما جگموہن سنگھ رینا نے کہا کہ اقلیتی طبقوں خاص طور سے سکھ طبقہ کے لئے آج تک کسی ریزرویشن کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ لہذا سکھ برادری کے ممبران حد بندی کے عمل میں شرکت نہیں کریں گے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جگموہن سنگھ رینا نے کہا 'سکھ طبقہ کو اب تک کی حکومتوں خواں وہ مقامی ہو یا مرکزی ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے۔ کبھی بھی ارباب اقتدار نے اقلیتی فرقہ کے لوگوں کو درپیش معاملات و مسائل کی طرف متوجہ نہیں ہوئے۔ جس کی وجہ سے یہ طبقہ اس وقت مختلف مسائل سے جھوج رہا ہے'۔
انہوں نے کہا 'کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں صوبے کی کئی اسمبلی نشستوں میں سکھ برادری سے وابستہ رائے دہندگان کی کافی تعداد موجود ہے جو ارکان اسمبلی کی تقدیر کا فیصلہ کرتے ہیں اور کئی انتخابی حلقوں سے کئی سارے سکھ لیڈران نے بھی جیت درج کی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ابھی تک سکھ طبقہ کو اپنے حقوق حاصل نہیں ہو رہے ہیں'۔