سرینگر: ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے ہفتہ کو گاندربل، کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ ضلع سمیت وادی کشمیر میں جماعت اسلامی کی مزید جائیدادوں کو ضبط کرنا شروع کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، آج ضبط کی گئی جائیداد کی تفصیلات ایس آئی اے کی سفارشات پر کارروائی کی تکمیل کے بعد شیئر کی جائیں گی۔ SIA seizing more JeI properties across Kashmir
SIA seizing more JeI properties کشمیر میں جماعت اسلامی کی املاک کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری - Kashmir latest news
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے ہفتے کو وادی کشمیر کے متعدد اضلاع میں جماعت اسلامی کی جائیدادوں کو ضبط کرنا شروع کردیا ہے۔ SIA seizing more JeI properties across Kashmir
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں 188 جماعت اسلامی کی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے ضبط کیا جارہا ہے۔ ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی آر نمبر 17 برائے 2019 زیر دفعات 10، 11 اور 13 یو پی اے پولیس اسٹیشن بٹ مالو کی تحقیقات کے نتیجے میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعہ اس کی تفتیش کی جارہی ہے۔ ابتدائی طور پر سینکڑوں کروڑ روپے کی جماعت کی طرف سے خریدی گئی یا حاصل کی گئی متعدد جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ SIA seizing more JeI properties across Kashmir
یہ بھی پڑھیں : Jamaat Islami Properties Seized شوپیاں میں جماعت اسلامی کی جائیدادیں سربمہر