اردو

urdu

ETV Bharat / state

SIA Raids in J&K: جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر ایس آئی اے کی چھاپہ ماری - جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر ایس آئی اے کی چھاپہ ماری

ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے جمعہ کی صبح جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ State Investigation Agency Raids in Jammu & Kashmir

جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر ایس آئی اے کی چھاپہ ماری
جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر ایس آئی اے کی چھاپہ ماری

By

Published : May 13, 2022, 11:56 AM IST

جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر آج صبح ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپے مارے۔ ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں نے پولیس کی مدد سے گرمائی دارالحکومت سرینگر سمیت مرکز کے زیر انتظام خطے میں کم از کم نو مقامات پر چھاپے مارے۔ اُن کا کہنا تھا کہ "سرینگر میں ایجنسی نے مہجور نگر کی سادات کالونی میں شریف الدین شاہ ولد سید غنی شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا جو کہ جنوبی کشمیر کے لارنو کوکرناگ کے بنیادی رہائشی ہیں۔ ڈی ایس پی محمد شفیع کی سربراہی میں ابھی بھی چھاپہ ماری جاری ہے۔" SIA Raids Multiple Locations in Jammu and Kashmir

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "اسی طرح جموں میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ چھاپے بابو سنگھ حوالہ معاملے کے سلسلے میں ہیں۔ کٹھوعہ کے رہنے والے بابو سنگھ کو حوالہ کا سرغنہ مانا جا رہا ہے۔ سنگھ کے لیے محمد شریف شاہ نے سرینگر سے نقدی جمع کی تھی۔" ذرائع کا کہنا ہے کہ "ایجنسی نے ایک شخص سدھانت شرما کی بھی شناخت کی ہے جو بابو سنگھ کے ساتھ نقد رقم لینے جموں گیا تھا اور بعد میں اشوک بالی کو شریف شاہ سے رابطہ کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔' Babu Singh Hawala case

ABOUT THE AUTHOR

...view details