اردو

urdu

ETV Bharat / state

SIA raids in Srinagar سرینگر کے کئی مقامات پر ایس آئی اے کا چھاپہ

عسکریت پسندی فنڈنگ کیس میں ایس آئی اے نے سرینگر کے مختلف علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ SIA raids in Srinagar in militancy funding case

SIA raids in Srinagar in militancy funding case
سرینگر کے کئی مقامات پر ایس آئی اے کا چھاپہ

By

Published : Feb 3, 2023, 10:37 AM IST

Updated : Feb 3, 2023, 11:06 AM IST

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے عسکریت پسندی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں آج صبح سری نگر کے مختلف علاقوں میں تین گھروں پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ حکام کے مطابق ایس آئی اے کی ٹیموں نے سری نگر کے تین مختلف علاقوں ناٹی پورہ، جواہر نگر اور بارزلہ میں چھاپے مارے جہاں مقامی لوگوں کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ یہ چھاپے ایس آئی اے کے ذریعہ درج کیے گئے عسکریت پسندی کیس کے سلسلے میں مارے جارہے ہیں۔ بتادیں کہ SIA جموں و کشمیر پولیس کا ایک خصوصی تفتیشی ونگ ہے، جسے نومبر 2021 میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں عسکریت پسندی سے متعلق مقدمات کی تیز رفتار اور موثر تفتیش اور مقدمہ چلانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

اس کی سربراہی ایک ڈائریکٹر کرتا ہے جو جموں و کشمیر پولیس کا ڈی جی پی ہے اور اس میں دیگر ارکان بطور پر پولیس اہلکار شامل ہیں۔ ایس آئی اے کی تشکیل کے بعد سے عسکریت پسندی اور عسکریت پسندی کی تفتیش کے مقدمات کی چھان بین کر رہی ہے اور عسکریت پسندی کے مختلف مقدمات میں بہت سے لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Feb 3, 2023, 11:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details