سرینگر:ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) آج صبح وسطی، شمالی اور جنوبی کشمیر کے متعدد مقامات پر ایس آئی اے میں درج کردہ عسکریت پسندی سے متعلق مقدمے کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر چھاپے مار کارروائی کررہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے پانچ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ نارکو ٹیررازم کیس میں بارہمولہ، اننت ناگ، پلوامہ، بڈگام، سوپور کے اضلاع میں تلاشی کاروائی کی جارہی ہے۔ اننت ناگ میں ہردو اکاد کے رہنے والے اویس گل ولد گل محمد کے گھر کی جانچ ایجنسی کی جانب سے تلاشی لی جا رہی ہے۔ تلاشی کاروائیاں ایس آئی اے کشمیر میں درج کردہ ایف آئی آر نمبر 19 آف 2022 کے تحت کی جا رہی ہیں۔