سرینگر:سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے آج بارہمولہ کی ایک عدالت میں تین ملزمین جن میں دو نابالغ لڑکے ہیں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ان افراد کو پولیس نے ایک ناکہ کے دوران ہتھیار سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔Charge sheet Against Juveniles
ایس آئی اے کے مطابق مذکورہ ملزمین کو پولیس نے سوپور کے تارزو علاقے میں ہتھیار سمیت گرفتار کیا ہے اور یہ تینوں ملزمین علاقہ میں عسکری کارروائی یا حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ ان ملزمین میں دو نابالغ لڑکے بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:Alleged Militants Arrested in Sopore: سوپور میں لشکر طیبہ کے تین مبینہ عسکریت پسند گرفتار
ایس آئی اے نے کہا کہ پولیس کی تحقیقات سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ ملزمین پاکستان کے عسکریت پسند ابو زرار کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں تھے اور اسی کی ہدایت کے مطابق علاقہ میں کوئی حملے کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔