اردو

urdu

ETV Bharat / state

SIA Raids in Kashmir کشمیرکے چار اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

کشمیر کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے منگل کو وادی کے چار اضلاع میں کئی مقامات پر سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے معاملے میں چھاپے ماری کی۔ State Investigation Agency Raids in Kashmir

کشمیرکے چار اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
کشمیرکے چار اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

By

Published : Jun 20, 2023, 11:34 AM IST

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس کی اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کشمیر نے منگل کی صبح وادی کشمیر کے 4 اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کے سلسلے میں درج ایک کیس کے تحت مارے گئے۔ ایجنسی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس آئی اے کشمیر نے منگل کے روز کپوارہ، اننت ناگ، پلوامہ اور سری نگر میں 6 مقامات پر چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ایس آئی اے/ سی آئی کے میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال جیسے غیر قانونی و علاحدگی پسند سرگرمیاں انجام دینے کے سلسلے میں درج ایک کیس زیر نمبر 05/2023 میں جاری تحقیقات کے تحت یہ چھاپے مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا: 'یہ کیس ایس آئی اے نے ہندوستان میں قائم سوشل میڈیا اداروں کے خلاف درج کیا تھا جو غیر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر ہندوستان کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں'۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس آئی اے اہلکاروں کی طرف سے علی الصبح تلاشی کارروائیاں انجام دینے کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کی وساطت سے علاحد گی پسند اور بھارت مخالف جذبات کو پھیلانے میں ملوث افراد اور گرہوں کو بے نقاب کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: SIA Raids جنوبی کشمیر کے کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

بیان میں کہا گیا: شناخت شدہ اداروں پر شک ہے کہ وہ اپنے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے غیر ملکی ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جس میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو اکسانا اور ان کی حمایت کرنا شامل ہے'۔ بیان کے مطابق علاوہ ازیں یہ ادارے سرکاری ملازموں کا نشانہ بنا کر ان کے قانونی فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ ایجنسی کے بیان میں مزید کہا گیا: 'تلاشیوں کے دوران کافی ڈیجیٹل اور جسمانی شواہد جیسے موبائل فونز، سم کارڈز وغیرہ ضبط کئے گئے ان شواہد کا ملزم افراد اور اداروں کے خلاف ایک مضبوط مقدمہ بنانے کے لئے باریک بینی سے تجزیہ کیا جائے گا جس کے بعد قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details