شبھم یادو نے 73.25 پوائنٹس حاصل کئے ہیں اور وہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی لڑکی صدف جانواری سے تقریباً 22 پوائنٹس سے آگے ہیں۔
شبھم نے نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ یادو عام زمرے میں اس پروگرام کے لئے منتخب ہونے والے 54 طلباء میں واحد غیر مسلم اُمیدوار ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے شبھم نے کہا کہ وہ راجستھان کے الور علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور فلسفے کے طالب علم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلام کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنے دوست و احباب سے اس کے متعلق جانکاری حاصل کرتے ہیں۔