سرینگر:سرینگر کے شنکر اچاریہ مندر جس سے جیشتیشورہ مندر کے نام سے بھی جانا جاتا ہےکو جمعرات کے روز حکام نے جی 20 لوگو سے روشناس کیا ہے۔ اس سال بھارت جی 20 اجلاس کی سربراہی کر رہا ہے اور اسی کڑی کے تحت بھارت سربراہی کا جشن منانے کے لیے اہم عمارتوں کو جی 20 لوگو سے روشن کرے گا۔Shankaracharya Temple in Srinagar Illuminated with G20 Logo
حکام کے مطابق مندر کو لوگو اور اس کے رنگوں سے ایک ہفتے تک روشن کیا جائے گا۔گG20 logo In Shankaracharya Temple
بھارتنے باضابطہ طور پر یکم دسمبر سے جی 20 کی صدارت سنبھالی۔ جی 20 اجلاس میں انسداد دہشت گردی اور عالمی چیلنجوں جیسے معاشی سست روی اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے میں اتحاد پر توجہ مرکوز کی جائی گی۔
یہ بھی پڑھیں:India's G20 presidency بھارت کی جی ٹوئنٹی صدارت کا آج سے آغاز
واضح رہے کہ انڈونیشیا کے بالی میں 15 سے 16 نومبر تک منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس کی اختتامی تقریب میں بھارت کو اس بااثر گروپ کی سربراہی سونپی تھی۔ بھارت کو ایک سال کے لیے جی 20 تنظیم کی صدارت دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جی 20 عالمی اقتصادی تعاون کی ایک بااثر تنظیم ہے۔ یہ عالمی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 85 فیصد، عالمی تجارت کا 75 فیصد سے زیادہ، اور دنیا کی تقریباً دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔
جی 20 گروپ دنیا کی بڑی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کا ایک بین الحکومتی فورم ہے۔ اس میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکیہ، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین (EU) شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:India’s G20 presidency وزیراعظم مودی نے بھارت کی صدارت میں جی ٹوئنٹی کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کا اجراء کیا