اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی اے ایس افسر شاہد اقبال چودھری دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل - اردو نیوز

آئی اے ایس افسر شاہد اقبال چودھری کے ایک رشتہ دار نے ان کی صحت ناساز ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔

آئی اے ایس افسر شاہد اقبال چودھری دل دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال میں داخل
آئی اے ایس افسر شاہد اقبال چودھری دل دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال میں داخل

By

Published : May 19, 2021, 12:17 PM IST

جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ ٹرائبل کے سکریٹری آئی اے ایس افسر شاہد اقبال چودھری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہد اقبال چودھری جو جموں میں کووڈ کنٹرول کی نگرانی پر مامور ہیں، کو منگل کی شب دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد انہیں انکور متریکہ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

موصوف کے ایک رشتہ دار نے ان کی صحت ناساز ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد اقبال چودھری فی الوقت آئی سی یو میں ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد اقبال چودھری ضلع سری نگر کے ضلع مجسٹریٹ بھی رہ چکے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details