سرینگر:جموں و کشمیر آئی پی ایس افسرشاہد چودھری اور ڈاکٹر سحرش اصغر کو عوامی خدمات کے تئیں ان کے بہترین کارکردگی کے لیے وزیراعظم کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ سول سروسز میں یہ ملک کا اعلی ترین اعزاز ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشن یوتھ جموں و کشمیر شاہد چودھری اور ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر کو اپنے بہترین اور عمدہ کام کے لیے اس بڑے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔شاہد چودھری جموں کشمیر کے ایسے افسر بن گئے جنہوں نے یہ ایواڑ تیسری بار جیتا ہے۔
PM's Award for Excellence in Public Administration ڈاکٹر سید سحرش اور شاہد چودھری وزیراعظم کے ایوارڈ 2022 کیلئے منتخب
جموں و کشمیر کے دو آئی پی ایس افسران کو پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم ایوارڈ 2022 کیلئے منتخب کیا گیا۔ ان افسران میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشن یوتھ جموں و کشمیر شاہد اقبال چودھری شامل ہے۔
Etv Bharat
مزید پڑھیں:DC Anantnag Gets Award: ڈی سی اننت ناگ وزیر اعظم ایکسیلنس ایوارڈ سے سرفراز
ادھر لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشن یوتھ جموں و کشمیر شاہد اقبال چودھری اور ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔