اردو

urdu

کشمیر: غیر مقامی چوروں کا گروہ بے نقاب

جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر میں چوروں کے ایک گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

By

Published : Apr 16, 2021, 6:28 PM IST

Published : Apr 16, 2021, 6:28 PM IST

کشمیر: غیر مقامی چوروں کا گروہ بے نقاب
کشمیر: غیر مقامی چوروں کا گروہ بے نقاب

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پولیس نے چوروں کے ایک گروہ کو پکڑ لیا ہے اور ان کے قبضے سے جیولری اور 50 ہزار نقد برآمد کر لیا ہے۔

کشمیر: غیر مقامی چوروں کا گروہ بے نقاب

ایس ڈی پی او شہید گنج نے بتایا کہ چند روز قبل گاندربل میں ایک چوری ہوئی تھی، جس کے بعد ایس ایس پی سرینگر کی ہدایت پر پولیس نے جہانگیر چوک میں ایک ناکہ لگایا تھا۔ چیکنگ کے دوران آلٹو گاڑی میں سوار چار لوگوں کو پکڑا گیا، انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی جس دوران انہوں نے چوری کے جرم کا اعتراف کر لیا۔

ایس ڈی پی او نے بتایا کہ ان چاروں کا تعلق ریاست اترپردیش سے ہیں اور اس سے پہلے بھی انہوں نے کئی چوریاں کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details