اردو

urdu

ETV Bharat / state

Acid Attack Victim's Eyesight :'متاثرہ خاتون کی بینائی بحال ہونے کا امکان نہیں' - متاثرہ کی آنکھوں کو کارنیا میں نقصان

ایس ایم ایچ ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کنولجیت سنگھ نے کہا کہ "متاثرہ کی آنکھوں کو کارنیا میں نقصان پہنچا ہے اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اپنی بینائی دوبارہ حاصل کر سکے گی یا نہیں۔"Victim Unlikely To Regain Her Eyesight

Acid Attack Victim's Eyesight
متاثرہ خاتون کی بینائی بحال ہونے کا امکان نہیں

By

Published : Feb 3, 2022, 8:33 AM IST

Updated : Feb 3, 2022, 9:59 AM IST

گزشتہ روز سرینگر میں تیزاب حملے کا شکار ہونے والی لڑکی کی بینائی بحال ہونے کا امکان نہیں ہے، شہر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ (SMHS) اسپتال میں اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بدھ کو کہا، "تاہم اس وقت کچھ کہا نہیں جاسکتا۔" Acid Attack Victim's Eysight

ایس ایم ایچ ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کنولجیت سنگھ نے کہا کہ "متاثرہ کی آنکھوں کو کارنیا میں نقصان پہنچا ہے اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اپنی بینائی دوبارہ حاصل کر سکے گی یا نہیں۔"Victim Unlikely To Regain Her Eyesight

منگل کی شام سرینگر کے حول علاقے وانٹ پورہ میں ایک 24 سالہ لڑکی پر تیزاب سے حملہ کیا گیا جس سے جموں و کشمیر میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔ اس حملے کی سماج کے ہر طبقے نے بڑے پیمانے پر مذمت کی ہے۔ Srinagar Girl was Attacked with Acid


تاہم، پولیس نے بدھ کو بتایا کہ اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جرم میں استعمال ہونے والی ایک دو پہیہ گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ Three Persons Were Arrested

پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک دکان، جہاں سے ملزمان نے تیزاب خریدا تھا، کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا، متاثرہ اس وقت ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زیر علاج ہے کیونکہ اس حملے میں اس کے چہرے اور آنکھوں پر شدید زخم آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Srinagar Acid Attacker's Arrested: خاتون پر تیزاب پھیکنے والے تین ملزم گرفتار


اسی درمیان پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزاب حملے کے شکار کی تصاویر پوسٹ کرنے یا شیئر کرنے سے گریز کریں۔ Don't Upload Photographs of Acid Attack Victim

یہ بھی پڑھیں : Protest Acid Attack in Srinagar: 'تیزاب پھنکنے میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے'


پولیس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ "یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین اور پیج ایڈمن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کل تیزاب حملے کے شکار کی تصاویر اپ لوڈ کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایسے مواد کو پوسٹ کرنے اور شیئر کرنے سے گریز کریں۔ جو بھی اس ایکٹ میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔" Police Advisory on Acid Attack

یہ بھی پڑھیں:Acid Attack in Srinagar: سرینگر میں جوان سال لڑکی پر تیزاب سے حملہ

Last Updated : Feb 3, 2022, 9:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details