پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'پانچ لڑکیوں کو ٹینگپورہ علاقے سے گرفتار کرکے خاتون پولیس اسٹیشن رام باغ میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔
یہ لڑکیاں ٹینگپورہ علاقے میں ریکٹ چلاتی تھی اور وادی کے مختلف علاقوں کی رہنے والی ہیں۔ ایک نو گام کی ہے، ایک تبتی کالونی حول، ایک ارپال ترال کی، ایک ننیل اننت ناگ کی اور ایک ڈل گیٹ کے خلاہ پرہ علاقے کی رہنے والی ہے۔'