سرینگر:وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کی لہر تیز تر ہو رہی ہے، جس نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگرئ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔