اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dal Lake Cleanliness Drive Athwas: ڈل جھیل میں ’اتھواس‘ صفائی مہم ساتویں روز بھی جاری

’’ٖڈل جھیل میں ’اتھواس‘ نام سے شروع کی گئی مہم کا مقصد Dal Lake Cleanliness Drive Athwas ہر ایک شہری کو اس کا حصہ بننا ہے اور یہ مہم اسی صورت میں کامیاب بن سکتی ہے جب ہر ایک شہری اپنی شراکت داری کو یقینی بنائے۔‘‘

Dal Lake Cleanliness Drive Athwas: ڈل جھیل میں ’اتھواس‘ صفائی مہم ساتویں روز بھی جاری
Dal Lake Cleanliness Drive Athwas: ڈل جھیل میں ’اتھواس‘ صفائی مہم ساتویں روز بھی جاری

By

Published : Apr 16, 2022, 1:53 PM IST

رواں ماہ کی 9 تاریخ کو جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے ڈل جھیل میں ’اتھواس‘ نام سے شروع کی گئی صفائی مہم کے تحت الگ الگ محکموں کے سربراہان اور مختلف کالجوں کے طلبہ مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ Dal Lake Cleanliness Drive Athwas۔ صفائی مہم جمعہ کو یعنی ساتویں روز بھی جاری رہی۔ صفائی مہم میں محکمۂ جنگلات کے کنزرویٹر کے علاوہ وومنز کالج کی 25 طالبات بھی اس نیک کام میں شریک ہوئیں۔ Dal Lake Cleanliness Drive Athwas

ڈل جھیل میں ’اتھواس‘ کے تحت صفائی مہم ساتویں روز بھی جاری

محکمۂ جنگلات کے کنزرویٹر عرفان علی شاہ نے لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی(ایل سی ایم) J&K Lake Conservation and Management Authority کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’اتھواس‘ نام سے شروع کی گئی مہم کا مقصد ہر ایک شہری کو اس کا حصہ بننا ہے اور یہ مہم اسی صورت میں کامیاب بن سکتی ہے جب ہر ایک شہری اپنی شراکت داری کو یقینی بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ڈل نہ صرف سیاحت کے اعتبار سے کشمیر کی شان ہے بلکہ ماحولیات کے حوالے سے یہ اپنی ایک خاص اہمیت کا حامل ہے، Several Officials, Students Participate in Dal Lake Cleanliness Driveایسے میں یہ ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ڈل جھیل کی شان رفت کو بحال کرنے میں اپنا بھرپور تعاون دیں تاکہ جھیل کو گندگی سے پاک و صاف کیا جاسکے۔‘‘

ادھر اس موقع پر وومنز کالج کی طالبات نے بھی عام شہریوں کے علاوہ دیگر طلباء اور سیاحوں پر بھی زور دیا کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری نبھاکر اس نیک کام کا حصہ بنیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details