اردو

urdu

ETV Bharat / state

Stray Dogs In Srinagar آوارہ کتوں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدام کئے جا رہے ہیں، ایس ایم سی کمشنر - ایس ایم سی کمشنرسرینگر

ایس ایم سی کمشنر سرینگر نے کہا کہ کارپوریشن کی جانب سے شہر میں آورہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی کتوں کی نسبندی کے دو مزید سینٹر قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ٹینگ پورہ میں قائم فیسلٹی کا لگ بھگ 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ وہیں عوام آوارہ کتوں سے کافی پریشان ہیں، خاص کر اسکولی بچوں کو زیادہ خطرہ لاحق ہے۔Population of Stray Dogs

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 6, 2023, 5:32 PM IST

سری نگر: سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے کمشنر اطہر عامر خان کا کہنا ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں۔ نہوں نے کہا کہ سری نگر کے ٹینگ پورہ میں قائم کتوں کے نسبندی فیسلٹی پر لگ بھگ 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں جمعے کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔SMC Commissioner On Stray Dogs

انہوں نے کہا: ’کارپوریشن شہر میں آورہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت محنت کر رہا ہے اور اس ضمن میں کئی اقدام کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کتوں کی نسبندی کے دو مزید سینٹر قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ٹینگ پورہ میں قائم فیسلٹی کا لگ بھگ 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ایس ایم سی کمشنر نے کہا کہ کتوں کی پیدائش پر قابو پانے کے لئے نس بندی فیسلٹز میں مزید گنجائش پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں کچھ غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ شہر میں کتوں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ شہر بھر میں کوڑے دان کم کرنے اور ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے جہاں کتے اور دوسرے جانور جمع ہوتے ہیں جس کے لئے ہر گھر کو کوڑا دان فراہم کرنے کے لئے در در مہم چلائی جا رہی ہے۔ بتادیں کہ آوارہ کتوں کی ہڑبونگ نے شہر و گام کے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں آوارہ کتوں کا راج ہے جس سے بزرگوں خواتین خاص کر بچوں کا گھروں سے نکلنا پُر خطر بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ایسی ویڈیوز گشت کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا رہا ہے کہ کئی علاقوں میں سڑکوں پر کتوں کا راج ہے اور خاص طور پر کوڑے دانوں کے ارد گرد بڑی تعداد میں کتے جمع ہیں جو راہگیروں کے لئے انتہائی خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Stray Dog Menace In Anantnag اننت ناگ میں آوارہ کتوں سے عوام پریشان

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details