اردو

urdu

ETV Bharat / state

Several delegations call on LG Sinha: سرینگر میں متعدد وَفود کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات - ٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان سے تبادلہ خیال

لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ Lt Governor interacts with the members of the delegation

سرینگر میں متعدد وَفود کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات
سرینگر میں متعدد وَفود کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

By

Published : Feb 10, 2022, 8:28 AM IST

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے متعدد وفود نے بدھ کے روز سرینگر راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔Several Delegations Meet Manoj Sinha

ایس راجندر کی قیادت میں سکھ برادری کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی اور نان مائیگرنٹ کے پی کی طرزِ پر کشمیری سکھوں کے لئے ملازمت کے پیکیج کا مطالبہ پیش کیا۔ اُنہوں نے وادی میں گوردواروں کی اَراضی کے اطراف سے تجاوزات کو ہٹانے کی بھی مانگ کی۔Delegation of Sikh Community led by S. Rajinder Singh

لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ Lt Governor interacts with the members of the delegation

صدر شری کیلاکھ جیوتش اویم ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے جموں و کشمیر یوٹی میں سنسکرت زبان کے فروغ اور تحفظ سے متعلق مختلف مسائل کو پیش کیا۔ Preservation of Sanskrit Language in the UT

اُنہوں نے رائے پور دومانہ لنک روڈ اور ہائیر سکینڈری سکول دومانہ کو لیفٹیننٹ کرنل مہاتم سنگھ مہاویر چکرا کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

جموں وکشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کے صدر شیخ مظفر نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور جموں وکشمیر کو ترقی راہ پر گامزن کرنے کے لئے متعدد شعبوں میں کی گئی بے مثال اِصلاحات اور اِقدامات کے لئے شکریہ اَدا کیا۔ Increasing The Pace of Development In J&K

شیخ مظفر نے اچھہ بل میں سپورٹس سٹیڈیم ، اچگوزہ پلوامہ میں ڈگری کالج اور اننت ناگ میں زچگی ہسپتال کے مطالبات بھی پیش کئے۔ demand of a Sports Stadium in Achabal

یہ بھی پڑھیں :LG Manoj Sinha On Re-opening of Educational Institutions: 'تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے پر غور کیا جائے گا'

بعد ازاں ، مصنف اور تعلیم کے مشیر فردوس احمد بٹ نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور نوجوانوں سے متعلقہ مختلف مسائل گوش گزار کئے۔ Issues Related to the youth

لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے سامنے پیش کئے گئے مطالبات اور مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام مطالبات پر مناسب کارروائی کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کے متعلقہ حلقوں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔All the Demands Would be taken up

لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے این پی ایف کے صدر پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر یوٹی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنی کوششیں جاری رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details