اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویکسین نہ لگانے کا شاخسانہ، 12 کیمسٹ کی دکانیں سیل - جموں وکشمیر

ضلع سرینگر کی انتظامیہ نے صورہ اور نوشہرہ علاقوں میں ادویہ فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا جس دوران کیمسٹوں اور ادویہ کی دکانوں پر کام کر رہے ملازمین کے کورونا مخالف ٹیکہ نہ لگانے کی پاداش میں ایک درجن کیمسٹ کی دکانوں کو سربمہر کیا گیا۔

ویکسین نہ لگانے کا شاخسانہ، 12 کیمسٹ کی دکانیں سیل
ویکسین نہ لگانے کا شاخسانہ، 12 کیمسٹ کی دکانیں سیل

By

Published : Jun 2, 2021, 11:04 AM IST

سرینگر کے صورہ اور نوشہرہ علاقوں میں ادویہ فروشوں کی 12 دکانوں کو سر بمہر کیا گیا۔ ادویہ دکانوں کے مالکان اور سیلزمینوں کے کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگانے کی پاداش میں اس طرح کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

تحصیلدار عیدگاہ کی قیادت میں ایک ٹیم نے خصوصی مہم کے تحت کیمسٹ کی دکانوں کے مالکان اور سیلزمینوں کی کووڈ 19 مخالف ویکسین خوراک لینے کی جانچ کی گئی۔ اس دوران ٹیم نے پایا کہ 12 ادویہ کی دکانوں کے مالکان اور ان میں کام کر رہے ملازمین نے اب تک کورونا مخالف ٹیکے نہیں لگوائے ہیں جس کے بعد ان دکانوں کو سیل کیا گیا۔

وہیں کورونا وائرس سے متعلق معیاری عملیاتی طریقہ کار یعنی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

تحصیلدار کے مطابق کورونا ویکسین لینے کے بغیر کسی بھی ادویہ کی دکان کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ اس مہم کو آنے والے دنوں میں بھی جاری رکھا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کورونا کے رہنما خطوط پر من و عن عمل درآمد کیا جا رہا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 1895 نئےمعاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1262 کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 633 کا جموں صوبے سے ہیں۔ وہیں اس مدت کے دوران 32 مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details