سرینگر:جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے گاندربل میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے 7طلبہ کو ورلڈ کپ فائنل کے دوران مبینہ طور پر آسٹریلیا کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں ’یو اے پی اے‘ کے کیس درج کرکے گرفتار کرنے کے معاملہ پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان بچوں کیخلاف اس سنگین نوعیت کے کیس منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔
پارٹی کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے منگل کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان بچوں سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو ان کی کونسلنگ کرکے انہیں اپنی غلطی سدھارنے کا موقع فراہم کیا جانا تھا، لیکن یہاں ان معصوم بچوں کیخلاف سخت ترین الزامات کے تحت گرفتار کیا گیاہے۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ان بچوں کا مستقبل تاریخ بنانے سے گریز کریں اور ان کیخلاف یہ سخت نوعیت کے کیس منسوخ کرنے ان کی کونسلنگ کرکے انہیں فوری طور رہا کیا جائے۔
مزید پڑھیں: