سرینگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) کے چیئرمین سجاد غنی لون نے بدھ کو میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظربندی کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ Sajad Lone Urges Mirwaiz Umer Farooq’s Releaseسجاد لون نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’میر واعظ گزشتہ چار برسوں سے لگاتار خانہ نظر بند ہیں اور ہم میں سے اس حوالے سے کسی نے بھی گفتگو نہیں کی، جس پر میں (ذاتی طور) معذرت خواہ ہوں۔‘‘
سابق وزیر سجاد لون نے ٹویٹ میں مزید کہا: ’’ہم سیاسی طور پر مختلف (رائے کے حامل) ہو سکتے ہیں لیکن وہ (میرواعظ) وہ معتدل رائے اور مزاج کے قابل قدر مذہبی رہنما ہے۔‘‘ Sajad Lone on Mirwaiz Umer Farooq’s Detentionمیرواعظ کی مسلسل نظر بندی پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے سجاد لون ایک اور ٹیوٹ میں کہا: ’’میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی نہ صرف ان کے خلاف زیادتی ہے بلکہ انکے متبعین، مخلصین کے ساتھ بھی جرم ہے۔ میرواعظ ایک مذہبی رہنما ہے اور ان پر کئی مذہبی ذمہ داریاں عائد ہیں۔‘‘