اردو

urdu

By

Published : Nov 3, 2022, 2:25 PM IST

ETV Bharat / state

Mirwaiz not Joining Main Stream Politics: میرواعظ مین اسٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے، حریت کانفرنس کی وضاحت

کل جماعتی حریت کانفرنس نے میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی مین اسٹریم سیاست میں قدم رکھنے کی خبروں کی سخت سے تردید کرتے ہوئے اسے ’’مبنی بر کذب قرار دیا ہے۔‘‘Separatist Leader Mirwaiz Joining Main Stream Politics

میرواعظ مین اسٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے، حریت کانفرنس کی وضاحت
میرواعظ مین اسٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے، حریت کانفرنس کی وضاحت

سرینگر: علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس نے اُن خبروں کی تردید کی ہے جن میں مسلسل خانہ نظر بند حریت چیئرمین اور علیحدگی پسند رہنما میرواعظ محمد عمر فاروق کی سابق ڈپٹی میئر کے ساتھ ملاقات اور مین اسٹریم سیاست میں شامل ہونے کی افواہ پھیلائی جا رہی ہے۔ Hurriyat Reaction on Mirwaiz joining Main Stream Politics

جمعرات کو جاری کردہ بیان میں حریت کانفرنس نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بعض شرپسند عناصر اپنے مفادات کی خاطر جموں کے کچھ اخباروں میں نظر بند رکھے گئے حریت چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی سرینگر کے ایک سابق ڈپٹی میئر سے ملاقات اور نام نہاد ’مین اسٹریم سیاست‘ میں شامل ہونے کے بارے فرضی خبریں مشتہر کر رہے ہیں جو حد درجہ افسوسناک ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’’حریت کانفرنس اس طرح کی دانستہ اور بدنیتی پر مبنی جھوٹی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید اور مذمت کرتی ہے۔ حریت عوام پر زور دیتی ہے کہ وہ اس طرح کے پروپیگنڈہ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں، ان عناصر کی طرف سے پھیلائے جارہے جھوٹ کا شکار نہ ہوں۔‘‘

مزید پڑھیں:Hurriyat Conference on Kashmiri Prisoners جیلوں میں قید کشمیریوں کی حالت قابل رحم، حریت کانفرنس

بیان میں مزید کیا گیا ہے کہ ’’میرواعظ گزشتہ تین برسوں سے زیادہ عرصے سے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر نظر بند رکھے گئے ہیں کیونکہ موصوف اپنے اصولی موقف پر نہ صرف قائم ہیں بلکہ اپنے اکابرین کی طرح کشمیر تنازع کا عوامی خواہشات اور امنگوں کے مطابق پر امن اور منصفانہ حل چاہتے ہیں اور مسئلہ سے جڑے جملہ متعلقین کے درمیان بات چیت کے ذریعے اس کے حل کی وکالت کرتے ہیں اور اسی سیاسی نظریے کی بنیاد پر میرواعظ نظر بندی کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details