اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کی مدد کے لئے لوگوں کے منڈیٹ کی خلاف ورزی: محبوبہ مفتی - جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر انتظامی اور پولیس افسران بی جے پی کو مدد کرنے کے لیے لوگوں کے منڈیٹ کی خلاف ورزی کرنے میں لگی ہے۔

پی ڈی پی صدر و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی
پی ڈی پی صدر و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی

By

Published : Feb 9, 2021, 6:05 PM IST

پی ڈی پی صدر و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران بی جے پی کی مدد کے لیے یہاں کے لوگوں کے منڈیٹ کی خلاف ورزی کرنے کی ذمہ داری خود سنبھالی ہے۔'

محبوبہ مفتی نے سلسل وار ٹویٹ کرتے ہوئے کہا' واجپائی جی کے انسانیت، کشمیریت اور جمہوریت کے نظریے کے لیے بہت کچھ کیا گیا۔ مجھے ڈی ڈی سی چیئرمین شپ نتائج پر قطعی حیرت نہیں ہے کیونکہ ڈی ڈی سی اراکین کو خریدنے اور دھمکانے کے لیے دو ماہ کا وقت دیا گیا تھا'۔

پی ڈی پی صدر و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 'یہ بات بہت ہی افسوس ناک ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے لوگوں کے منڈیٹ کی خلاف ورزی کرنے کی ذمہ داری خود سنبھالی ہوئی ہے۔ بی جے پی نے دفعہ 370 منسوخ کرکے انسانیت اور جمہوریت کا قتل کیا تھا اور اب ڈی ڈی سی انتخابات میں دھاندلیاں کرکے انہوں نے جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے'۔

نیشنل کانفرنس کی جانب سے بی جے پی اور جموں کشمیر اپنی پر جمہوریت کو پامال کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار کیا۔

نیشنل کانفرنس الزام عائد کیا کہ جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر خزانہ الطاف بخاری اور بی جے پی نے ڈی ڈی سی انتخابات میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے غلط راستے اختیار کر کے جمہوریت کو پامال کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details