اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nitish Kumar New IG CID نتیش کمار کشمیر کے سی آئی ڈی انسپکٹر جنرل تعینات - کشمیر کے سی آئی ڈی انسپکٹر

دارالحکومت دہلی میں ڈیپوٹیشن پر چھ سال تک تعینات رہنے کے بعد 1999 بیچ کے سینئر آئی پی ایس آفیسر نتیش کمار کو کشمیر کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا انسپکٹر جنرل تعینات کیا ہے۔

ا
ا

By

Published : Mar 6, 2023, 2:27 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے سینئر آئی پی ایس افسر نتیش کمار کو ’’کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ‘‘ (سی آئی ڈی) کا انسپکٹر جنرل تعینات کیا ہے۔ نتیش کمار، مہیندر ناتھ تواری کی جگہ اس عہدے پر تعینات کئے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ نتیش کمار کو دارالحکومت دہلی سے واپس جموں و کشمیر میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ نتیش کمار سنہ 2016 میں دہلی میں ڈپٹیشن پر گئے تھے اور وہاں چھ سال تک وہ تعینات رہے۔ کمار، مارچ 2020 میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے انسپکٹر جنرل تھے۔ اس سے قبل وہ جنوبی کشمیر کے پولیس رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔ نتیش کمار سنہ 1999 بیچ کے افسر ہیں اور جموں کشمیر کیڈر کے افسر ہونے کی وجہ سے وہ جموں و کشمیر پولیس میں کئی عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:IG CRPF MS Bhatia Interview پتھر بازی کے واقعات میں نمایاں کمی، امن و امان کی صورتحال میں بہتری: آئی جی سی آر پی ایف

واضح رہے کہ پولیس کی سی آئی ڈی ونگ کا جموں کشمیر کی صورتحال کی نگرانی کرنے میں اہم کردار ہوتا ہے۔ اس ونگ کو حکومت کا کان اور اس کی آنکھ مانا جاتا ہے کیونکہ سیاسی و دیگر صورتحال کے متعلق حکومت کو قبل از وقت آگاہ کرانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نتیش کمار قومی تحقیقاتی ایجنسی میں تعینات رہے ہیں اور ان کی مہارت کشمیر کے موجودہ صورتحال میں کام آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:IG Kashmir on Militant recruitment in Kashmir: 'عسکریت پسندی کیلئے اکسانے والوں پر پی ایس اے عائد کیا جا رہا ہے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details