سابق رکن پارلیمان اور سینئر کانگریس لیڈر Senior Congress Leader Saif ud Din Sozسیف الدین سوز نے حدبندی کمیشن ڈرافٹ رپورٹ کو ’’جموں و کشمیر کی وحدت کے خلاف سازش‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا Saif un Din Soz on Delimitation Draft Reportکہ ’’کمیشن کی سفارشات کسی سازش کی طرفدار ہیں۔‘‘
سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہ: ’’میر ی معلومات کے مطابق جموں و کشمیر حد بندی کمیشن اپنی کارروائی سے جموں و کشمیر کی وحدت کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور یہ کمیشن ایک خاص سیاسی ٹولے کے زیر اثر کام کر رہا ہے۔‘‘
سوز نے جموں و کشمیر کی سبھی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کو یکجا اور سکیولر قوتوں کے ساتھ مل کر اس ’’سازش کا قلع قمع‘‘ کرنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا: ’’جموں سے ایک صحافی نے مجھے ٹیلی فون پربتایا کہ آر ایس ایس/ بی جے پی درحقیقت ریاست کا مسلم اکثیریتی کردار بدلنا چاہتی ہے تاکہ وہ بالآخر ریاست میں ایک ہندو چیف منسٹر کو گدی پر بٹھا سکیں۔ میں نے (صحافی سے) کہا کہ اگر یہ کارروائی جمہوری اور آئینی طریقے سے کی جائے گی، تو اُس پر کوئی اعتراض نہ ہوگا کیونکہ دوسرے لوگ بھی جمہوری طریقے سے اپنی آواز اٹھائیںگے۔
سوز نے حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ رپورٹ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا: ’’آر ایس ایس ؍ بی جے پی گٹھ جوڑ غیر جمہوری طریقے سے ریاست کا اکثریتی مرتبہ ختم کرنا چاہتی ہے، یہ منظر اُن لوگوں کیلئے اذیت ناک ہے، جنہوں نے ہمیشہ ریاست کے سکیولر وجود کو قائم رکھنے کیلئے اس نظریہ کی تائید کی ہے۔‘‘