اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: مدرسے میں آتشزدگی - لاکھوں مالیت کا سامان تباہ

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'رات کے دوران عمارت میں آگ لگنے سے لاکھوں روپیے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔'

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jan 8, 2021, 12:55 PM IST

سرینگر کے نورباغ علاقے میں گزشتہ شب آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک دینی مدرسہ کی عمارت جل کر خاکستر ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرینگر کے بگوان پورہ نورباغ علاقے میں واقع مدرسہ اسلامیہ عربیہ دارالاسلام میں اچانک آگ لگ لگی۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ جائے واقعہ پر پہنچ کر آگ کو قابو میں کر لیا، تاہم عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس کی وجہ سے مدرسے کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور لاکھوں روپیے مالیت کا سامان تباہ ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details