مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں موجودہ حکومت کے ذریعے ایک نوٹس کے بعد یہاں کے مختلف تنظیموں میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والوں سیلف سروس انجینئروں کو نکال دیا گیا ہے۔ ان انجینئروں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اس مطالبے کو واپس لینے کی مانگ کی۔ تقریبا 150 انجینئروں پر مشتمل گروپ نے ضلعی ترقیاتی کمشنر آفس کے باہر مظاہرہ کیا اور نئے ایل جی منوج سنہا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس آرڈر کو واپس لیں۔
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سیلف سروس انجینئرز کے ضلعی سربراہ اتول منگوتر نے کہاکہ' سنہ 2004 سے وہ مختلف محکموں میں ترقیاتی کام کراتے آرہے ہیں۔ شروعاتی دور میں اس وقت کی حکومت میں انہیں مختلف محکمہ کے ذریعے 11 فیصدی کوٹا دیا تھا۔پھر دوبارہ اضافے کے ساتھ 30 فیصد کردیا گیا۔