اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj Selection 2023 عازمین حج 2023 کی قرعہ اندازی 31 مارچ کو کی جائے گی

جموں وکشمیر حج کمیٹی کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی 31 مارچ کو قرعہ اندازی کے ذریعے حج 2023 کے حجاج کا انتخاب کرے گی۔ قرعہ اندازی دوپہر تین بجے ہوگی۔

Selection Of Haj Pilgrims To Be Conducted On March 31
عازمین حج 2023 کی قرعہ اندازی 31 مارچ کو کی جائے گی

By

Published : Mar 30, 2023, 10:51 PM IST

Updated : Mar 31, 2023, 2:53 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر حج کمیٹی کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا 31 مارچ کو قرعہ اندازی کے ذریعے حج 2023 کے حجاج کا انتخاب کرے گی۔ قرعہ اندازی دوپہر تین بجے ہوگی۔جموں وکشمیر حج کمیٹی کے مطابق حج 2023 پر جانے والے عازمین کی فہرست آفیشل ویب سائٹ www.jkshc.org پر اپلوڈ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حج 2023 کی نئی پالیسی کے تحت اس مرتبہ حج سستا کیا گیا ہے۔ اس بار عازمین حج نے حج ہاؤس میں فارم جمع کرنے کے بجائے آن لائن فارم جمع کیے ہے۔ اس بار وہ حجاج کرام بھی دوبارہ حج کے لیے اہل ہوں گے جنہوں نے خود حج تو کیا ہوگا لیکن اہلیہ کے ساتھ پھر سے جانے کی خواہش رکھتے ہوں۔

اس کے علاوہ اس مرتبہ بھی 70 برس سے زائد عمر کے افراد میں قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔نئی حج پالیسی کے مطابق اب محرم کے بغیر بھی چار خواتین گروپ کی صورت میں حج بیت اللہ کے لیے جاسکتے ہیں۔اس بار لیے گیے فیصلے کے تحت وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے اور اس خاص کوٹے کے تحت سفارش کی بنیاد پر پانچ سے دس افراد حج پر جاسکتے تھے۔ واضح رہے کہ بھارت میں امسال حج بیت اللہ جانے کے لیے 25 ایمبینکمنٹ پوائنٹس ہوں گے۔ بھارت سے اس سال تقریباً 1 لاکھ عازمین حج کا مقدس فریضہ ادا کریں گے، جس میں جموں و کشمیر کے تقریباً 10 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:New Haj Policy نئی حج پالیسی کا اعلان، کئی بڑی تبدیلوں کے ساتھ سستا ہوگا سفر حج


Last Updated : Mar 31, 2023, 2:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details