سیاسی جماعتوں کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے میڈیا کے ذریعے سنا کہ سیاسی کارکنان اور رہنماؤں کی سکیورٹی کو بحال کیا جائے گا، تاہم ان کے مطابق اس سے متعلق کوئی سرکاری احکامات جارے نہیں کیے گئے۔
ریاستی گانگریس پارٹی کے نوجوان رہنما عرفان نقیب نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'انتخابی سرگرمیوں کے بیچ سیاسی کارکنوں سے سکیورٹی واپس لینا گورنر انتظامیہ کا غلط فیصلہ تھا'۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی طرف سے سکیورٹی بحال کرنے سے متعلق کوئی احکامات کانگریس تک نہیں پہنچے ہیں اور نہ ہی ان کو کوئی اطلاع دی گئی ہے۔
پی ڈی پی کے ترجمان طاہر سید نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کی جماعت کے سابق اسمبلی ارکان اور رہنماؤں کی سکیورٹی میں تخفیف کی گئی ہے۔ تاہم سرکار نے ابھی تک کسی بھی رہنما کی سکیورٹی کو بحال نہیں کیا ہے۔