سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ کی سربراہی میں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر منعقدہ میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ کشمیر میں تعینات غیر مقامی ہندوں اور کشمیری پنڈتوں کو معقول سیکورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ اُنہیں جموں ٹرانسفر کرنا خارج از امکان ہے۔ میٹنگ کے دوران نئے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی پر بھی گفت وشنید ہوئی۔ Security for Kashmiri Pandits
ذرائع نے بتایا کہ نئی دہلی میں جمعے کے روز وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران کشمیرکی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ کشمیر میں تعینات غیر مقامی ہندوں اور کشمیری پنڈتوں کو معقول سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور اُنہیں محفوظ علاقوں میں ہی تعینات کیا جائے گا۔۔Targeted Killings in Kashmir