اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: جہاںگیر چوک اور ہری سنگھ میں جامہ مہم - بھاری نفری تعینات

گزشتہ جمعہ کو برزلہ میں دو پولیس والوں کی ہلاکت کے بعد سے یہاں تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔

searching
تلاشی مہم

By

Published : Feb 26, 2021, 10:58 PM IST

مرکزی زیرانتظام جموں و کشمیر کے شہر سرینگر کے جہانگیر چوک اور ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں اچانک جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے بھاری پیمانے پر کریک ڈاون اور جامہ تلاشی شروع کی گئی۔

تلاشی مہم

اس دوران سرینگر کے مصروف ترین بازار میں جہاں دن بھر کافی رش ہوتا ہے۔ وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ جہانگیر چوک اور ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ پر پولیس نے لوگوں کی تلاشی شروع کی۔ لوگوں کو یہاں آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 'حکومت ہمیں تسلیم کریں یا پاکستان واپس بھیج دیں'

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو برزلہ میں دو پولیس والوں کی ہلاکت کے بعد سے یہاں تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details