انہوں نے کہا کہ ڈرونز مانیٹرنگ کے ذریعے کئی مقامات بشمول قومی شاہراہ پر پہلے ہی سکیورٹی کو یقینی بنایا جار ہا ہے۔
موصوف نے ضلع پولیس لائنز سرینگر میں بدھ کے روز منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر ایک نامہ نگار کی طرف سے قومی شاہراہ پر پانچ اکتوبر کو ہونے والے حملے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا: 'اس حملے میں ہمیں کچھ ثبوت ملے ہیں جن پر پولیس کام کر رہی ہے اور اس کا بھی جلدی حساب لیا جائے گا'۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی کے باعث قومی شاہراہ پر اس قسم کی واردات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ ہائی وے پر حملہ ہوتا ہے تو اس کا جواب بھی دیا جاتا ہے۔