اردو

urdu

ETV Bharat / state

Frisking In Lal Chowk Srinagar لال چوک اور گردنواح میں راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشیاں

سکیورٹی فورسز نے منگل کے روز سرینگر کے لالچوک اور گردنواح میں راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشیاں کی۔ اس دوران راہگیروں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 4, 2023, 6:32 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے لالچوک میں منگل کے روز سکیورٹی فورسز نے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی جس دوران ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے۔معلوم ہوا ہے کہ لالچوک اور اس کے گرد نواح میں سیکورٹی کو اچانک متحرک کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر سرینگر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔سٹی رپورٹر نے بتایا کہ لالچوک میں منگل کے روز سکیورٹی فورسز نے مسافروں ، راہگیروں اور سکوٹی سواروں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی ۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین اور دوشیزاوں کے بھی شناختی کارڈ چیک کئے جارہے تھے۔ان کے مطابق راہگیروں کے شناختی کارڈوں کے ساتھ ساتھ ان کے موبائیل فون بھی چیک کئے جارہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورس اہلکار گاڑیوں بالخصوص دو پہیہ موٹر گاڑیوں (موٹر سائیکلوں) کی تلاشی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Security Forces On High Alert ہیرانگر دھماکے کے بعد جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر ہائی الرٹ

واضح رہے کہگزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے ضلع سانبہ میں تلاشی کارروائی کے دوران ایک پیکٹ برآمد کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ یہ پیکٹ بین الاقوامی سرحد کے پار سے ڈرون کے ذریعے گرایا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے پیکٹ سے ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ پیکٹ پیر کی علی الصبح رکھ بڑوٹیا میں ریلوے لائن کے قریب سے ملا ہے۔ پیکٹ ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ وہیں اس معاملے سے متعلق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پیکٹ سے 3 پستول، 4 دستی بم، 6 میگزین اور 48 گولیاں برآمد ہوئے ہیں۔

(یو این آ ئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details