اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dlibagh Singh On Security Situation دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز چوکس، دلباغ سنگھ - سرینگر اردو نیوز

دلباغ سنگھ نے کہا کہ موسم گرما کے شروع ہوتے ہی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر برف پگلنے کی وجہ سے عسکریت پسند دراندازی کی کوششیں کرتے ہیں لیکن سیکورٹی فورسز ان کا جواب دینے کے لئے چوکس ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 12, 2023, 4:36 PM IST

دلباغ سنگھ

سرینگر: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر پولیس دلباغ سنگھ نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی اور سرحد پر سکیورٹی فورسز چوکسی اور نگرانی کررہے ہیں اور کسی بھی دشمن کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جن افراد کے گھر یا جائیداد پولیس ضبط کر رہی ہے وہ عسکریت پسندی میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ جس کی باریک بینی سے تحقیقات کرکے پولیس یا دیگر ایجنسیز ضبط کرنے کی کارروائی کرتے ہیں۔ دلباغ سنگھ نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک ایل او سی اور سرحد سے ہتھیار، منشیات بھی اسمگل کررہا ہے جو عسکریت پسندی میں استعمال کیے جاتے ہیں تاہم پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پونچھ اور سرحدی اضلاع میں ہتھیار و منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کی ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

کشمیری پنڈتوں کی ہلاکت کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارروائیوں سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کم ہوئے ہیں۔ تاہم لوگوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جس شخص کی گاڑی اور مکان عسکریت پسندی یا اس کی سازش کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ ایسے افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برسوں سے پولیس نے وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے مکان اور جائیداد ضبط کیے اور کہا کہ یہ ملکیت عسکریت پسندوں کی معاونت یا ٹیرر فنڈنگ میں استعمال کی جارہی ہے۔ دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ ٹیرر فنڈنگ کے لئے منشیات کی اسمگلنگ سے پیسے جمع کئے جارہے ہیں اور اس سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پولیس نے ان سرگرمیوں پر کارروائی کرکے کچھ حد تک قابو کیا ہے اور آگے بھی کارروائی جارہی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : DGP On Militancy In JK عسکریت پسندی کو ابھارنے کیلئے پاکستان منشیات کا استعمال کر رہا ہے، پولیس ڈی جی پی

ABOUT THE AUTHOR

...view details