اردو

urdu

By

Published : Jun 28, 2023, 4:05 PM IST

Updated : Jul 4, 2023, 2:22 PM IST

ETV Bharat / state

Secretary Tourism visits Pahalgam تین سو نئے مقامات سیاحتی مقامات میں شامل

محکمہ سیاحت کے سکریٹری عابد رشید نے کہا کہ وادی میں سیاحتی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ،جی ٹونٹی اجلاس اس سلسلہ کی ایک کڑی تھی ،انہوں نے کہا کہ معروف سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ نئے سیاحتی مقامات کو منظر عام پر لایا جا رہا ہے، تاکہ سیاحت کے ڈھانچہ کو مزید وسعت ملے اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا ہو سکے۔

تین سو نئے مقامات کو سیاحتی مقامات میں شامل کیا گیا :سکریٹری ٹورازم
تین سو نئے مقامات کو سیاحتی مقامات میں شامل کیا گیا :سکریٹری ٹورازم

تین سو نئے مقامات کو سیاحتی مقامات میں شامل کیا گیا :سکریٹری ٹورازم

پہلگام:محکمہ سیاحت کے سکریٹری سید عابد رشید نے معروف سیاحتی مقام پہلگام کا دورہ کیا ،ان کے ہمراہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر محکمہ سیاحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور کئی افسران موجود تھے۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران سید عابد رشید نے کہا کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے دوران یاترا کے ساتھ ساتھ سیاحوں پر بھی پوری طرح توجہ مرکوز ہوگی،انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے دوران سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ ہوگا،کیونکہ یاتریوں میں موجود بیشتر یاتری بابا برفانی کی درشن کے ساتھ ساتھ وادی کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح کرتے ہیں،اور یاترا سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملتا ہے۔

عابد رشید نے کہا کہ وادی میں سیاحتی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ،جی ٹونٹی اجلاس اس سلسلہ کی ایک کڑی تھی ،انہوں نے کہا کہ معروف سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ نئے سیاحتی مقامات کو منظر عام پر لایا جا رہا ہے، تاکہ سیاحت کے ڈھانچہ کو مزید وسعت ملے اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا ہو سکے۔

مزید پڑھیں:Kashmir Weather کشمیر میں یکم جولائی تک موسمی حالات دگرگوں رہنے کا امکان

انہوں نے کہا کہ پہلے سیاحتی مقامات محدود تھے۔ تاہم اب محکمہ سیاحت کی جانب سے 300 نئے سیاحتی مقامات کو منظر عام پر لایا گیا ہے۔ جن میں 75 ایڈوینچر ٹورازم کے نئے ٹریکس کی شروعات کی گئی ہے، جبکہ 75 کلچرل ٹورازم مقامات 75 مذہبی سیاحتی مقامات اور 75 ہیرٹیج ٹورازم مقامات شامل ہیں۔ سید عابد رشید نے مزید کہا کہ سرکار نے اب ہوم سٹے پر بھی اپنی توجہ مرکوز کی ہے، جس کا مقصد دیہی علاقوں کی معیشت کو بڑھاوا دینا ہے اور لوگوں کو روزگار کے مواقعے فراہم کرنا ہے ، عابد نے کہا کہ یہ ٹورازم کو بڑھاوا دینے کے لئے سرکار کا ایک مثبت اور اہم قدم ہے اور اس سے آنے والے وقت میں ٹورازم کو پوری دنیا میں فروغ ملے گا۔

Last Updated : Jul 4, 2023, 2:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details