سرینگر:جموں کشمیر اسٹیٹ الیکشن کمیشنر کے کے شرما نے پنچایتی انتخابات منعقد کروانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک محدود وقت میں الیکٹورل رول ریویژن کرے۔کمشنر نے ہدایت دی کہ یکم جنوری سنہ 2023 تک ووٹنگ کے لئے اہل ہونے والے افراد کو ووٹر لسٹ میں شامل کریں اور ضابطے کے تحت ووٹر ریویژن اور اپڈیسن مکمل کرے۔State Election commissioner KK Sharma
کمشنر نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمسنرز جو متعلقہ ضلعوں کے ڈپٹی الیکٹورل افسر بھی ہے، کے علاوہ متعلقہ الیکشن کمیشن کے افسران اور دیہی ترقی کے ڈائریکٹر کے ساتھ میٹنگ منعقد بھی کی۔Panchayat Electoral Roll Revision
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں سنہ 2020 اکتوبر میں پنچایتی و بلدیاتی انتخابات منعقد کیے گئے تھے۔ان انتخابات میں چار ہزار سے زائد پنچایتی حلقوں میں امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے سنہ 2020 دسمبر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتھ انتخابات منعقد کیے گئے تھے۔Panchayat Elections In JK
Panchayat Electoral Roll Revision اسٹیٹ الیکشن کمشنر نے پنچایتی الیکٹورل رول کا جائزہ لینے کی ہدایت دی - State Election commissioner KK Sharma
اسٹیٹ الیکشن کمیشنر کے کے شرما نے یکم جنوری سنہ 2023 تک ووٹنگ کے لئے اہل ہونے والے افراد کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنے اور ضابطے کے تحت ووٹر ریویژن اور اپڈیسن مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔Panchayat Electoral Roll Revision
Etv Bharat
مزید پڑھیں:J&K DDC Repoll Results ڈی ڈی سی انتخابات نتائج، حاجن اے اور درگمولہ میں آزاد امیدوار کامیاب
موجودہ پنچایتی ممبران کی مدت سنہ 2023 اکتوبر میں اختتام ہورہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ستمبر میں یہ انتخابات منعقد کیے جائے گے۔نیشنل کانفرس اور پی ڈی پی نے سنہ 2018 کے پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا، تاہم ان جماعتوں کی قیادت نے گزشتہ ہفتے کارکنان سے تلقین کی کہ وہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گے۔